ماسٹر اور PhD اسکالرشپ حاصل کرنے کا سفر مناحل نوشین کے ساتھ- قسط نمبر 2

𝐇𝐨𝐰 𝐭𝐨 𝐰𝐢𝐧 𝐚 𝐬𝐜𝐡𝐨𝐥𝐚𝐫𝐬𝐡𝐢𝐩 𝐟𝐨𝐫 𝐲𝐨𝐮𝐫 𝐌𝐚𝐬𝐭𝐞𝐫’𝐬/𝐏𝐡𝐃: (𝐏𝐚𝐫𝐭 𝐓𝐰𝐨)
آج آپ کے لئے ایک اور پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں اور اس پوسٹ میں ہم اسکالرشپ کی تیاری کے لئے بات کریں گے.
کسی بھی اسکالرشپ اپلائی کرنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے اپلائی کرنے کا طریقہ پتہ ہونا چاہئے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اسکالرشپ کے لئے آپ کے ضروری کاغذات کا چاہئے لازمی ہے. آپ کچھ کاغذات نا ہونے کے صورت میں بھی کچھ اسکالرشپ اپلائی کر سکتے ہیں اور اگر آپ کو اسکالرشپ کسی کاغذ کی مانگ کرے تو ملک پاکستان کے حالات کے مطابق وہ کاغذ کے لئے آپ کو مہینے بھی لگ سکتے ہیں. یہاں کاغذ (documents) کو کہا گیا ہے.

نوٹ: اگر آپ ایلٹس (IELTS) اور جی آر ای (GRE) جیسے ٹیسٹ دینا چاہیں تو آپ اپنے ڈگری کے ساتویں سیمسٹر کے دوران یہ ٹیسٹ دیں تاکہ آپ کے لئے زیادہ سے زیادہ اسکالرشپ میں اپلائی کرنے کا موقع ہو۔

1. دسمبر – جنوری

پاکستان میں زیادہ تر ہر یونیورسٹی سال کے آخری مہینہ یا نومبر تک اپنے امتحان کروا کر آپ کے ڈگری وغیرہ دیتے ہیں تو جب آپ کو ڈگری ملے تو آپ اسی وقت اپنے تعلیمی کاغذات مکمل کر لیں جیسے کہ یونیورسٹی کی ڈگری (University Degree) فائنل ٹرانسكرپٹ (Final Transcript) اور اسکالرشپ کے لئے دو/تین ریفرینس لیٹر (Reference Letters) کی مانگ کرتے ہیں تو آپ اپنے تین پروفیسر سے یہ بنوائیں اور یہ بہت اچھا وقت ہوتا ہے کیوں کہ اس وقت آپ ذاتی طور ان کے پاس جاکر ادب سے یہ چیزیں مانگ سکتے ہیں ورنہ پھر کچھ مہینہ بعد پروفیسر اپنی زندگی اور کام میں مصروف ہوجاتے ہیں تو آپ کو میسج یا کال کا جواب نہیں ملتا تو آپ رونا شروع ہوجاتے ہیں. لیکن کچھ یونیورسٹی جو ڈگری دینے میں زیادہ دیر بھی کرتی ہیں تو ان یونیورسٹی سے آپ Provisional Certificate لے کر اسکالرشپ میں اپلائی کر سکتے ہیں بشرط یہ کہ جب آپ کو فائنل اسکالرشپ مل جائے گی تو آپ ڈگری جمع کروائیں گے.

2. مارچ – اپریل

اس دوران آپ بہت سے جگہ جیسے کہ اسکالرشپ لیگ یا اسکالرشپ نیٹ ورک جیسے بہترین گروپ میں چکر لگائیں اور دیکھیں کہ ایک سی وی (CV) کیسے بناتے ہیں. جس ملک میں آپ اپلائی کر رہے ہیں آپ اس ملک کے مطابق اپنی سی وی (CV) بنائیں. جیسے کہ کینیڈا کے لئے آپ Job.bank.ca سے کینیڈا سی وی (CV) فارمیٹ دیکھ سکتے ہیں اور اس کے مطابق اپنی سی وی (CV) بنا سکتے ہیں جو کہ کینیڈا اور امریکہ کے لئے چلتا ہے. لیکن یورپ کے لئے آپ Europass والی سی وی (CV) بنا سکتے ہیں جو کہ پورے یورپ میں قابل قبول ہے. https://europa.eu/europass/en/create-europass-cv

3. مئی – جون

اس دوران آپ آپ اپنے کوور لیٹر (Cover Letter) اور ایس او پی (Sop) کو لکھنے کی تیاری کریں۔ یہ دونوں چیزیں آپ کے اسکالرشپ حاصل کرنے کے لئے بہترین کاغذ ہیں کیوں کہ ان سے ہی آپ کے اندر کا جائزہ لیا جاتا ہے اگر آپ کے یہ دونوں کاغذ بہت اچھے سے لکھے گئے ہیں تو آپ کو انٹرویو میں نامزد ہونے کا بہت اچھا موقع ہوتا ہے. یہ دونوں چیزیں کیسے لکھنی ہیں وہ آپ نیچے دیئے گئے لنک سے دیکھ سکتے ہیں.

کوور لیٹر Cover Letter:

• ایس او پی SOP

یاد رکھیں کہ یہ صرف سیمپل ہیں آپ ان کو دیکھ کر صرف جائزہ لے سکتے ہیں نا کہ صرف یہی کاپی پیسٹ کردیں.

4. جولائی – اگست

اس دوران آپ اپنے ریكمنڈیشن لیٹر (Recommendation Letter) بنائیں. کوشش کریں کہ یہ لیٹر آپ خود بنائیں تاکہ آپ کو یہ بنانے میں اور لکھنے میں سمجھ آنی چاہیے. اور ایک بہترین ریكمنڈیشن لیٹر (Recommendation Letter) آپ نیچے دیئے گئے لنک سے دیکھ سکتے ہیں اور اپنے الفاظ میں بھی لکھ سکتے

5. ستمبر – اکتوبر

اس دوران آپ کوشش کریں کہ اپنی فیلڈ کے متعلق چار پانچ ایسے شارٹ کورس کریں جو آپ کو فائدہ مند ہوں اور وه کورس کریں جن میں آپ کو شوق ہے. انٹرنیٹ میں ویسے تو بہت سے کورس ہیں لیکن ایک ویب سائٹ ہے جو کہ فری کورس آفر کرتی ہے جو کہ کورس مکمل کرنے کے صورت ایک سرٹیفکیٹ بھی دیتے ہیں جو نا صرف آپ کو اسکالرشپ کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ یہ سرٹیفکیٹ آپ کو اپنے سی وی میں لگانے کے لئے بھی کافی مددگار ثابت ہو سکتی ہے. نیچے دیئے گئے لنک کے زریعے آپ بہت سے کورس دیکھ سکتے ہیں۔

اور ساتھ ساتھ اپنا ریسرچ پرپوزل بھی لکھیں. میں ان سب چیزوں کے بارے پوسٹ کروں گی لیکن تب تک کے لئے آپ اس لنک سے ایک اندازہ لے سکتے ہیں.

6۔ نومبر

اس دوران آپ اسکالرشپ میں اپلائی کرنا شروع کر دیں. ہر اسکالرشپ کے الگ الگ ضروریات ہوتے ہیں آپ ہر اسکالرشپ کے ڈیڈ لائن دیکھ کر اس کے مطابق اپلیکیشن دیں.

نوٹ: اسکالرشپ کے لئے جب سفر شروع کرو تو ایک یا دس بار بھی ناکامی ہو تو پیچھے نا ہٹنا کیوں کہ اسکالرشپ میں وہی بندا کامیاب ہوتا ہے جو پیچھے نہیں ہٹتا اور مسلسل اپلائی کرتا رہتا ہے.

ان چیزوں پر عمل کریں اور آج سے ہی اپنے سفر کے لئے تیاری پکڑیں اور ماہ رمضان ہے تو آپ خود کے لئے بھی دعا کریں اور مجھے بھی اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں.

ملتے ہیں اگلے پوسٹ میں ! تب تک کے لئے اللہ حافظ

طالب دعا : مناحل نوشین

اپنا تبصرہ بھیجیں