ہنگری یورپ کی گورنمنٹ اسکالرشپ کی آنلائن اپلائی کا طریقہ

اسکالرشپ پروگرام ہنگری کی حکومت نے ہنگری میں اعلیٰ تعلیم کو انٹرنیشنل بنانے اور دنیا بھر سے اعلیٰ بین الاقوامی طلباء کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے قائم کیا تھا۔ اس اسکالرشپ کے تحت اپ یورپ کے دل میں رہنے کے ساتھ ساتھ ڈالروں میں ماہانہ وظیفہ وصول کرکے فری میں اپنا ڈگری مکمل اور ساتھ ایک بہترین لائف گزار سکتے ہے۔

اس اسکالرشپ کے پیچے ہنگری گورنمنٹ کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ انٹرنیشنل سٹوڈنٹس قیمتی اسکیل اور علم کے ساتھ، گریجویٹس ہوکر اپنے آبائی ممالک میں واپس آنے پر شہری، سیاسی اور اقتصادی سطحوں پر تعلقات ہنگری کے ساتھ استوار کر سکتے ہیں، جس سے ہنگری کی ساکھ اور بین الاقوامی شناخت میں اضافہ ہو گا۔ اور انٹرنیشنل دنیا میں ہنگری کا ایک مثبت تصویر پیش ہوگا۔

اس اسکالرشپ کو یورپ کا ایک بہترین اسکالرشپس میں شمار کیا جاتا ہے۔اس اسکالرشپ میں IELTS ضروری نہیں، اپلیکیشن فیس نہیں ہے۔بحر حال جن درخواست گزار کے پاس IELTS سرٹیفکیٹ ہو تو انکو باقی درخواست گزار پر ترجیح دی جاتی ہے۔

اس اسکالرشپ میں بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کیلئے اپلائی کی جاسکتی ہے۔ ہنگری گورنمنٹ کا یہ اسکالرشپ ایک Fully-funded اسکالرشپ ہے۔ جس پر ہزاروں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس سمیت سینکڑوں پاکستانی سٹوڈنٹس اس وقت ہنگری میں اس اسکالرشپس پر پڑھ رہے ہے۔

ہائیر ایجوکیشن پاکستان کے مطابق اس اسکالرشپ پر تمام پاکستانی سٹوڈنٹس جن کی انٹرمیڈیٹ (FSc) کلئیر ہو وہ انڈر گریجویٹ سٹڈی کیلئے آپلائی کرسکتے ہے۔ جن کی ماسٹر مکمل ہو یا 7 سمیسٹر میں ہو (اخری مرحلے میں ہو) وہ بھی اس اسکالرشپ کیلئے اپلائی کرسکتے ہے۔ پی ایچ ڈی ڈگری کیلئے بیچلر اور ایم فل کی ڈگری لازمی ہوتا ہے۔

اسکالرشپ پر اپلائی کرنے کا طریقہ کار

ہنگری گورنمنٹ اسکالرشپ پر درخواست دینے کا طریقہ باقی اسکالرشپس سے مختلف ہے۔ اسلیئے درخواست گزار کو چاہیے کہ وہ اسکالرشپ پر اپلائی کرتے وقت انکے قواعد وضوابط اور اپلائی کا طریقہ کار غور سے پڑھیں۔

ہنگری گورنمنٹ اسکالرشپ پر اپلائی کرنے کیلئے درخواست گزار کو دو جگہ آنلائن اپلائی کرنا ہوتا ہے۔ ایک TPF Foundation اور دوسرا درخواست Nominating Agency کو اپنا درخواست جمع کرنا ہوتا ہے۔ دونوں طریقہ کار اس تحریر میں بیان کیا گیا ہے۔ اور مزید رہنمائی کیلئے ویڈیو گائڈ بھی شیئر کیا گیا ہے۔

اپلائی کے مراحل:
1۔ سب سے پہلے اپنے اس بات کی خبر رکھنی ہے کہ ہنگری اسکالرشپ اوپن ہے؟ اگر اسکالرشپس اپلائی کیلئے اوپن ہے تو پھر اپنے معلوم کرنا ہے کہ اس پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ کیا ہے؟ پھر اسے حساب سے اپنے اپنا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔
نوٹ: کھبی بھی یہ بات ذہن میں نہ لائیں کہ اسکالرشپ اخری تاریخ میں بہت ٹائم ہے۔ کیونکہ ہر سال سینکڑوں لوگ اپلائی اخری دنوں میں کرنے کا سوچ کر یہ بہترین موقع ضائع کردیتا ہے۔

2۔ سب سے پہلے اپنے درخواست Tempus Foundation کو جمع کرنی ہوتی ہے۔ اس آپلائی میں یہ ہوتا ہے کہ ہنگری گورنمنٹ اسکالرشپ کے تحت ہنگری کی یونیورسٹیوں میں اپنے اپنی اپلائی کا درخواست جمع کرنا ہے۔ ضروری ہے کہ اپ کسی ایک ہنگری یونیورسٹیوں میں اپنا داخلہ حاصل کریں، اور وہ اس اسکالرشپ کیلئے ضروری ہے۔ ہنگری یونیورسٹی یا Tempus Foundation پر اپلائی کیسے کرنی ہے۔ اس کا طریقہ کار کیلئے اپ “ویڈیو” پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہے۔

دوسرا مرحلہ:
3۔ اگر اپکو یاد ہو تو اس تحریر میں اپنے پڑھا کہ ہنگری گورنمنٹ اسکالرشپس کی ہر ایک ملک میں اپنی Nominating Agency ہوتی ہے۔ اس ایجنسی کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک سے بھی چند سٹوڈنٹس کو Hungry Scholarship Committee کو سٹوڈنٹس کی لسٹ بنا کر بھیجتے ہے۔ پھر اس بنیاد پر اسکالرشپ کمیٹی طے کرتی ہے کہ کونسے درخواست گزار کو اسکالرشپ دینا ہے اور کن کو نہیں!!
باقی ممالک کی طرح پاکستان کے اندر بھی اس کی Nominating Agency ہے۔ پاکستان میں HEC وہ ادارہ ہے، جو اس اسکالرشپ کیلئے پاکستانی سٹوڈنٹس سے درخواست موصول کرتے ہے۔ اور پھر درخواست گزاروں سے ایک سکریننگ ٹیسٹ لیا جاتا ہے پھر اس حساب سے وہ لسٹ بنا کر ہنگری اسکالرشپ کمیٹی کو بھیج دیتی ہے۔

ٹیسٹ کیسے لیا جاتا ہے؟
اس اسکالرشپ کیلئے جو ٹیسٹ لیا جاتا ہے اسکو ” HAT” ٹیسٹ کہا جاتا ہے۔ جوکہ پاکستان میں عموماً NTS کا ادراہ یہ ٹیسٹ لیتا ہے۔
نوٹ: اگر آپ پاکستان کے علاؤہ کیسی اور ملک سے تعلق رکھتے ہے تو اپ گوگل یا ہنگری کی ویبسائٹ پر سرچ کرسکتے ہے کہ اپکی ملک میں Nominating ایجنسی کونسی ہے۔ اور اس کا طریقہ کار کیا ہے۔

2۔Nominating ایجنسی (HEC) پر اپلائی کا طریقہ:

پہلے مرحلے میں اپنے Tempus فاؤنڈیشن پر اپلائی کرنے کے بعد دوسرے مرحلے میں اپ Nominating agency پر اپلائی کرنا ہوگا۔ اس پر اپلائی کرنے کیلئے اپکو درج زیل مراحل گزرنا ہوگا۔
1۔ سب سے پہلے گوگل میں اپنے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے E-Portal پر جانا ہے۔ اسکے بعد اپنے وہاں اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ اکاؤنٹ بنانے کے بعد اپنے ہئیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے پروفائل سیکشن پر اپنے تمام انفارمیشن اپلوڈ کرنے ہوگے

2۔ پروفائل بنانے کے بعد اپکو پروفائل سیکشن میں ایک اپشن ملے گا جو کہ Scholarships & Grants اس پر کلک کرنا ہوگا۔ وہاں پر تمام اسکالرشپس کی لسٹ موجود ہوگی جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان دیتا ہے۔ اس میں آپ کو Stipiendium Hungaricum اسکالرشپ کا اپشن ملے گا وہاں اس پر کلک کرکے اپ اپنا فارم فل اپ کرسکتے ہے۔

نوٹ: اپلائی کرنے سے پہلے آپنے وہ تمام ڈاکومنٹس سکن کرکے PDF میں اپنے ساتھ رکھنے ہے۔ ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ ابتدائی مراحل میں آپ کو صرف آنلائن اپلائی کرنا ہوتا ہے Hard form میں ڈاکومنٹس کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم اپنے وہ تمام ڈاکومنٹس فرنٹ کرکے اپنے ساتھ رکھنے ہے۔ اسکالرشپ میں سلیکٹ ہونے کے بعد اپکو تمام مطلوبہ ڈاکومنٹس فراہم کرنی ہوگی۔

چند ضروری ڈاکومنٹس جو کہ اسکالرشپ میں درکار ہے
Euro-Pass Cv یہاں کلک کرکے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہے۔
Cover Letter بنانے کیلئے Cover Letter پر کلک کریں۔
Motivation Letter/SOP لکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
ریسرچ پروفوزل بنانے کیلئے یہاں کلک کریں۔
5۔ اسکالرشپ کی ویڈیوز دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں