چائنہ اسکالرشپ CSC پر اپلائی کرنے کا مکمل اور اسان طریقہ پڑھیں ۔

چینی گورنمنٹ اسکالرشپ کے لئے اپلائی کرنے کا طریقہ انتہائی سادہ اور مختصر ہے۔ اس لئے تمام طلباء سے التماس ہے اس کو پڑھنے کے بعد ساری اپلائی کا اپلیکیشن خود تیار کریں۔

کسی بھی ایجنٹ وغیرہ کے چکر میں نہ پڑیں۔ کیونکہ ایجنٹ نا قابل اعتبار اور غیر قانونی ہیں ۔ چائنہ اسکالرشپ کونسل یا کسی یونیورسٹی نے کسی ملک یا عوامی جموریہ چین میں اپنا کوئی ایجنٹ منتخب نہیں کیا ہے۔ اسکالرشپ کا فیصلہ یونیورسٹی اور چائنہ اسکالرشپ کونسل کرتی ہیں۔اور کوئی بھی ایجنٹ آپ کو اسکالرشپ میں کامیابی کا یقین نہیں دلاسکتی۔

تمام درخواست گزار اپنی ساری درخواست خود تیار کرکے چین بھجوائیں ۔ چائنہ اسکالرشپ کونسل یہ اسکالرشپ مختلف یونیورسٹیوں کو دیتی ہے۔ جو ہر سال ستمبر سے لیکر اپریل تک درخواستیں وصول کرتی ہیں اور پھر جون جولائی میں فیصلہ کر کے کامیاب طلباء کو مطلع کرتی ہیں ۔ مختلف یونیورسٹیوں کی اپلائی کرنے کی تاریخیں مختلف ہوتی ہے۔ جو اپکو ان کی ویسائیٹس پر دیکھی جاسکتی ہیں ۔

اپلائی کے کچھ مرحلے

یونیورسٹی کے حوالے سے چند

کسی بھی یونیورسٹی کو سلیکٹ کرنے سے پہلے اس یونیورسٹی کی رینکنگ آپ کے مضمون میں چھینے والی ریسرچ کے معیار یونیورسٹی کے شہر وغیرہ جیسے معاملات پر جتنی معلومات ہو سکے تو اکٹھی کرکے فیصلہ کریں ۔ جب آپ حتمی طور پر ایک یونیورسٹی کا انتخاب کر لیں ۔

اس یونیورسٹی کا ایجنسی نمبر معلوم کریں۔جو اپ کو گوگل پرتلاش کرنے کے بعد آسانی سے مل جائے گا۔ یہ ایجنسی نمبر کی ضرورت اپکو آنلائن اپلیکیشن بھرنے کے وقت ہوگا۔ آپ کو یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر جا کر اپلائی کرنے کی اخری تاریخ معلوم کرنی ہو گی ۔ تا کہ اس پر اپلائی کیا جائے ۔ اکثر اوقات اپلائی کرنے کا سارا عمل فری ہوتا ہے ۔ تاہم کچھ یونیورسٹیوں کی اپلائی کرنے کی فیس بھی ہوتی ہے۔ جو 400 سے لیکر 800چائینیز بھی ہوسکتی ہے ۔ یہیں رقم آپ نے صرف اور صرف یونیورسٹی کی ویب سایٹ کے بتائے ہوئے اکاونٹ میں جمع کروانی ہوگی۔ یونیورسٹی انتخاب کے وقت وہاں پر یہ بات ضرور دیکھیں کہ وہاں پر آپ کا متعلقہ پروگرام یونیورسٹی کی پالیسی کے مطابق کسی زبان میں پڑھایا جائیگا ۔ کیونکہ چینی زبان ہونے کی صورت میں آپکو ایک سال اضافے چینی زبان پڑھنی ہوگی۔

Step: 2

چائنہ اسکالرشپ پر اپلائی کرنے کیلئے دوسرا مرحلہ اپکو اپنے مطلوبہ فیلڈ کے چائنیز پروفیسر سے ایکسپٹنس لیٹر لینا ہوگا!۔

ایکسپٹنس لیٹر حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے اپکو اپنے مطلوبہ یونیورسٹی کے پروفیسر کو پروفیسر کو ایمیل کرنا ہوگا!!

ایمیل کے ساتھ اپنے ایک مضبوط سی- وئی بنانے کی ضرورت ہے۔ جو اپنے ایمیل کے ساتھ اٹییچد کرنا ہوگا۔

اپنے مطلوبہ فیلڈ کے پروفیسر کو کیسے ڈھونڈنا ہوگا؟ پروفیسر کو ایمیل کیسے لکھنا ہے؟ اسکالرشپ کیلئے سی وی کس طرح بنانا ہے؟

اوپر تمام سوالوں کے جوابات بمعہ گائیڈنس اس ۔تحریر کے اخر میں دیئے گئے ہے!!

Step: 3

قبولیت کا خط (ایکسپٹنس لیٹر) حاصل کرنے کے بعد آپ کو دیگر دستاویزات تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

نوٹ: قبولیت کا خط (ایکسپٹنس لیٹر) لازمی نہیں ہے. آپ قبولیت کے خط کے بغیر اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں لیکن قبولیت خط کے ساتھ آپ کو اسکالرشپ حاصل کرنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

Step: 4

جب آپ اپنی تمام ضروری کاغذات (ڈاکومنٹس) مکمل کرلیں تو پھر آپ ہر اس یونیورسٹی کی آخری تاریخ چیک کریں جس میں آپ درخواست دینا چاہتے ہیں۔

Step: 5

اپنے مطلوبہ چائینیز یونیورسٹی پر اپلائی کرنے کے بعد اپنے چائنہ اسکالرشپ کونسل کے آنلائن پورٹل پر بھی اپلائی کرنا ہوگا۔

اسکالرشپ اپلائی کیلئے درکار ڈاکومنٹس

  • 1. Passport
  • 2. Two Recommendation Letters
  • 3. English Proficiency Certificate
  • 4.Physical Examination Form
  • 5. Study plan or Research proposal
  • 6. Notarized Bachelor degree
  • 7- CV (Euro-Pass Format)
  • 8. Acceptance Letter (Optional)
  • 9. Picture
  • 10. Police Clearance Certificate

پاسپورٹ

ہ1.پاسپورٹ کے لیے درخواست دیں اگر آپ کے پاس ابھی نہیں ہے اور یقینی بنائیں کہ یہ آپ کے پاس چائنہ اسکالرشپ کونسل اسکالرشپ کی درخواست جمع کرانے کے وقت موجود ہے۔

۔2. سفارشی خط ( ریکمنڈ یشن لیٹر) کیا ہے؟

بین الاقوامی طلباء کو اپنے اساتذہ کی طرف سے 2 سفارشی خط ( ریکمنڈ یشن لیٹر) جمع کروانے ہوں گے۔ اپنے دو اساتذہ سے کہیں کہ وہ چائنہ اسکالرشپ کونسل اسکالرشپ کی درخواست کے لیے آپ کے لیے سفارشی خط ( ریکمنڈ یشن لیٹر) لکھ کر آپ پر احسان کریں۔ اور انہیں اپ چائنہ اسکالرشپ پورٹل میں اپ لوڈ کریں۔

زیادہ تر ہمارے پروفیسر مصروف ہوتے ہے۔ اور جلدی اسان سادہ سفارشی خط ( ریکمنڈ یشن لیٹر) بنا دیتے ہے۔ اسلیئے اپ نیچے دیئے گئے لنک سے ایک سمپل (تیار شدہ لیٹر) ڈاؤنلوڈ کریں۔ ورڈ میں اپنے مرضی سے ایڈیٹ کریں۔ اور پھر اس لیٹر کو فرنٹ کرکے اپنے پروفیسر سے دستخط کریں۔(یہ ضروری ہے اور اصل خطوط یونیورسٹی کو نہ بھیجیں کاپی بنائیں اور پھر بھیجیں)۔

English Profeceny Certificate

انگلش بول چال کی سرٹیفکیٹ اپ اپنے سابقہ یونیورسٹی یا کالج کے ایڈمینسٹریشن جائیں۔ اور وہاں پر یہ لیٹر اپ ڈپٹی رجسٹرار کے دفتر سے فری میں حاصل کریں۔ اس اسکالرشپ میں اپکو انگلش لینگویج کی سرٹیفیکیٹ جو ہے برٹش کا اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ البتہ جسکے پاس ہو تو وہ اسانی سے اسکالرشپ لے جاتا ہے۔

جن سٹوڈنٹس IELTS جن کے پاس وہ سرٹیفیکیٹ نہیں ہوتا۔ تو وہ ایک اضافی سال چائینیز لیگونچ کی کورس کریگا۔ اسلیئے بہتر ہے کہ یہ سرٹیفیکیٹ حاصل کریں۔ کیونکہ اس سرٹیفکیٹ پر اپ دنیا بھر کے اسکالرشپ پر آپلائی کیلئے اہل ہوتے ہے۔

اس لیئے اگر اپ انٹرنیشنل اسکالرشپ لینے کی امید رکھتے ہے، تو میرا مشورہ ہے کہ اپ انگلش ٹیسٹ جو برٹش کونسل کا سرٹیفیکیٹ ہوتا ہے وہ حاصل کریں۔ اس کیلئے اپکو کم ازکم 1 مہینے میں تیاری کرسکتے ہے۔ اس سرٹیفیکیٹ کا فائدہ یہ ہوگا کہ اپ دنیا بھر کی کسی بھی اسکالرشپ پر اپلائی کرسکوگے۔ اس کی تیاری کیلئے کچھ کتابیں ملتی ہے جو مہنگے ہوتے ہے۔ مگر اپ ڈسکاؤنٹ افر پر آنلائن صرف 200 روپے میں بک شاپ سے خرید سکتے ہے۔ انکا واٹس اپ نمبر میں نیچے دے رہا ہو اپ ان سے ارڈر کرسکتے ہے۔ ۔00923095930064

جسمانی معائنہ کی سرٹیفیکیٹ کیا ہے

ویب سائٹ سے رپورٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد کسی اچھے ڈاکٹر کے پاس جائیں ۔ اگر کسی سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر سے بنوائیں تو سستا پڑھیگا۔ ڈاکٹر سے متعلقہ تمام میڈ یکل ٹیسٹ کروائیں اور ڈاونلوڈ کئے گئے نمونہ پر میڈ یکل رپورٹ بنوائیں ۔ رپورٹ کے دونوں طرف ڈاکٹر کی مہر اور مہر مسلط ہونے چاہیں اور خصوصا تصویر کے اوپر مہر ثبت ہونی چاہئے ۔ تمام میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس ڈاکٹر سے لیکر اپنے پاس رکھیں ۔ ان رپورٹس کی آپ کو ضرورت نہیں پڑے گی ۔ تاہم اپنے ریکارڈ کیلئے پاس رکھیں۔ کیونکہ بعض اوقات اسکالرشپ ہو جانے کی صورت میں آپ کو ویزا لگواتے وقت چینی سفارت خانہ میں دکھانا جاتی ہیں۔میڈیکل رپورٹ چھ ماہ کیلئے قابل استعمال ہوتی ہے۔ اسکالرشپ ہو جانے کی صورت میں اگر آپ کی میڈیکل رپورٹ ستمبر نومبر تک قابل استعمال ہو گی ۔ یونیورسٹی جیسے بھیجی جانی والی دستاویزات میں اس میڈیکل رپورٹ کی فوٹو کا ہی ضرور بھیجیں!.

ریسرچ سٹڈی کیا ہے کیسے لکھنا ہے اور اس کا سمپل کہا سے ملے گا۔

ر یسرچ پروفوزل 800 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے ۔ اس میں اپ یہ بیان کریں گے ۔ آپ کا ریسرچ سٹڈی کا پس منظر کیا ہے؟ آپ متعلقہ یونیورسٹی میں مستقبل میں کیا کرنا چاہتے ہیں ۔ اور آپ کے مقاصد اور تعلیم کے بعد کیا کرنا ہے ۔ کوشش کریں کہ اس کو زیادہ لمبی نہ دیں بلکہ آٹھ سو سے 1200 الفاظ کا ایک سادہ سا پلان بنائیں ۔ انہیں زیادہ لمبا یا غیر ضروری تفصیلات سے اجتناب کریں۔

ریسرچ سٹڈی کے بارے میں اسان معلومات اور اس پروفوزل کا سمپل ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے اپ اس بٹن ۔سے حاصل کرسکتے ہے۔

نوٹرائیزڈ کا کیا مطلب ہے؟ اور ہم کہاں سے اس کو کرسکتے ہے؟

نوٹارئزڈ کسی اسٹنٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر سے کروائیں۔ کچھ لوگ پبلک سے بھی تصدیق کرواتے ہیں لیکن اس کیلئے آپ کو رقم ادا کرنی پڑے گی ۔ تاہم بہتر یہی ہے کہ بیان کرد و یونیورسٹی اساتذہ سے کروالیں۔ اس کیلئے آپ HEC سے تصدیق کروانے کی ضرورت نہیں ۔

Educational Documents

اپ تمام ڈاکومنٹس جس میں میٹرک انٹرمیڈیٹ ایک اور ماسٹر کی نوٹارئزڈ ڈگری اور آخری ڈگری کی ٹرانسکرپٹ شامل ہیں۔ان کی فوٹو کاپیاں کروائیں۔ ان کی تصدیق نوٹارئزڈ کسی اسٹنٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر سے کروائیں۔ کچھ لوگ پبلک سے بھی تصدیق کرواتے ہیں لیکن اس کیلئے آپ کو رقم ادا کرنی پڑے گی ۔ تاہم بہتر یہی ہے کہ بیان کرد و یونیورسٹی اساتذہ سے کروالیں۔ اس کیلئے آپ کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کروانے کی ضرورت نہیں ۔

Euro-Pass CV for Scholarships

اسکالرشپ کیلئے جو سی وئی چائیے اس کا ٹمپلیٹ نیچے بٹن سے ڈاؤنلوڈ کرکے اپنے لیئے اسے ۔طرح بنائیں

یہاں تک تو جنرل طریقہ کار ہوگیا۔ اب اتے ہے کہ اس اسکالرشپ پر اپلائی کیلئے درخواست کہا دینا ہے

چینی گورنمنٹ اسکالرشپ پر اپلائی کرنے کیلئے اپکو دو درخواست دینا ضروری ہے۔ ایک چائنیز یونیورسٹی پر جس کے پروفیسر سے ہمیں “ایکسپٹنس خط ملا ہو یا وہ یونیورسٹی جس میں آپکا پروگرام موجود ہو اور آپ اس پر سپلائی کرنا چاہتے ہو۔

اسکالرشپ اپلائی کرنے کیلئے سب سے پہلے اوپر دیا گیا طریقہ کار کو فالو کرنا ہے۔

اپلائی کرنے سے پہلے چند ضروری باتیں

اگر آپ ماسٹرز (ایم ایس) کے لیے درخواست دے رہے ہیں، تو اپ نے بیچلر ڈگری اور اور اگر آپ پی ایچ ڈی کے لیے درخواست دے رہے ہیں تو بیچلر + ماسٹر کی ڈگری فراہم کرنا ہوگا۔ نوٹ: اگر آپ کے پاس ٹرانسکرپٹ ہے اور آپ نے ابھی تک ڈگری حاصل نہیں کی ہے تو اپنی یونیورسٹی جس میں آپ ہے یا گریجویشن کیا ہے اسے عارضی سرٹیفکیٹ بنائیں۔ اگر آپ فی الحال ساتویں یا آٹھویں سمسٹر میں پڑھ رہے ہیں اور ابھی تک ٹرانسکرپٹ اور ڈگری حاصل نہیں کر رہے ہیں تو آپ اپنی یونیورسٹی سے ہوپ سرٹیفکیٹ بنوا کر اس پر اپلائی کرسکتے ہیں۔

چائینیز اسکالرشپ کونسل اسکالرشپس پر اپلائی کرنے کا طریقہ بہت اسان ہے جو اپ بذات خود گھر بیٹھ کر کرسکتے ہو۔

چائنہ اسکالرشپ پر اپلائی کرنے کیلئے سب سے پہلے ضروری ہے کہ اپ کے پاس مندرجہ بالا ضروری ڈاکومنٹس تیار ہو!! اصل میں اس اسکالرشپ پر اپلائی کرنے کیلئے اپکو دو جگہ اپنی درخواست جمع کرنی ہوگی!! پہلے چائنہ اسکالرشپ کونسل فورٹل پر اور اس کے بعد مطلوبہ یونیورسٹی پر۔ دونوں طریقہ کار تفصیل کے ساتھ درج زیل ہے ۔

بنیادی معلومات تو امید ہے اپکو یہاں تک مل چکے ہونگے ۔ اب ہم یہ سمجھتے ہے کہ اس اسکالرشپ پر پہلے کہا پر اپلائی کرنا ہے اور درخواست کیسے بھرنا ہے۔

سب سے پہلے ہمیں چائنہ اسکالرشپ کونسل پر اپلائی کرنا ہے۔ جس کا طریقہ کار نیچے موجود ہے۔

How to apply CSC for Pakistani students Step by Step Application Process:

Step: 1

First, you need to create an account & profile on the CSC portal. You can use this link for this.

Step: 2

After Login Click on Application Online from Menu and Select Program Category B.

Step: 3

Find the agency number of the Chinese university where you want to study from the University Website. You can do this by searching University Name + agency number on Google.

Step: 4

Insert the agency number of your Chinese University in the CSC Scholarships online application form and the form automatically show the university name in the form.

Step: 5

Fill in the following required fields in the application form.

  • Personal Information in personal information section.
  • Fill in Your Education & Employment in Education & Employment History Section.
  • Fill in Your language Proficiency & Study Plan in Language Proficiency & Study Plan Section.
  • Fill in other contact details in the other contact details section.
  • Upload all the required documents in the Supporting Documents Section.

Step: 6

Submit your CSC Scholarship online application.

مدد کیلئے اپ یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہے

اسکالرشپ کی تفصیلات اس ویڈیو میں

اب دوسرے مرحلے میں اپنے اپنے مطلوبہ یونیورسٹی کی پورٹل پر اپلائی کرنا ہوگا۔۔ کوشش کریں کہ اگر آپ کو جس یونیورسٹی سے ایکسپٹنس لیٹر ملا ہے۔ ان پر اپلائی ہے۔نوٹ: اس میں اپکو ڈاکومنٹس سکن کرکے (پی ڈی ایپ) اور فرنٹ کاغذات دونوں میں چاہیے ۔۔

Steps to Fill Chinese University Application:

Step: 1

Create your Account on the University portal.

Step: 2

Login to University account you just created۔

Step: 3

Fill in your profile information.

Step: 4

Click on the “Application Online” Menu and Select “Admission Application Under Chinese Government Scholarships”.

Step: 5

Fill in all the required information on the portal.

Step: 6

Upload desired documents & Submit Your application.

مدد کیلئے یہ ویڈیو دیکھیں

اسکالرشپ کیلئے چند ضروری معلومات

سب سے پہلے معلوم کریں کہ آیا اپ جس چینی یونیورسٹی پر اپلائی کررہے ہو ان کو صرف آنلائن درخواست کافی ہے یا ڈاک کے ذریعے درخواست یا ان دونوں کی ضرورت ہے۔ اگر وہ چاہتے ہیں کہ آپ اس مخصوص چینی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے آن لائن درخواست جمع کروائیں، تو پہلے چائنہ اسکالرشپ کونسل پورٹل اپلائی کریں ا درخواست کو ڈاؤنلوڈ اور اٹیچڈ کرکے اپ ان کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہے!!

درخواست اگر یونیورسٹی کاغذی فوٹو سٹیٹ میں بھی مانگ رہی ہے۔ تو اپنے بھیجنا ہوگا۔۔جمع کرانے سے پہلے اپنی درخواست کا جائزہ لیں۔ اپنی درخواست جمع کروائیں اور دستاویزات کا کوئی سیٹ بنائیں (یونیورسٹی کی ضرورت کے مطابق) اور اسے کسی بھی کورئیر ایجنسی (ڈی ایچ ایل یا ٹی سی ایس) کے ذریعے یونیورسٹی کے پتے پر بھیج دیں۔

۔ (یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنی چائنہ اسکالرشپ کونسل اسکالرشپ کی درخواست کی دستاویزات براہ راست اس چینی یونیورسٹی کے پتے پر بھیجنے کے لیے ایک قابل اعتماد کورئیر سروس کا انتخاب کریں تاکہ وہ وقت پر پہنچ جائیں۔)

میرے خیال میں ڈی ایچ ایل سروس بہترین ہے۔ چینی حکومت کی اسکالرشپس تمام چینی یونیورسٹیوں میں سال میں ایک بار بین الاقوامی طلباء کو دیا جاتا ہیں۔ اپکو ایک بات زہن نشین کرنا چاھیے کہ چینی اسکالرشپ (چائنہ اسکالرشپ کونسل) کی آخری تاریخ تمام چینی یونیورسٹیوں میں مختلف ہوتی ہے۔ لہذا، سی ایس سی اسکالرشپ کی آخری تاریخ زیادہ تر مارچ میں ہوتی ہے.۔

درخواست گزار مکمل کرنے کے بعد اپنا سارا درخواست اچھی طرح چیک کریں۔۔ اور اس کے بعد اس کو جمع کردیں اور اس کو ڈاؤنلوڈ کرکے اس کا پرنٹ لے لیں ۔ اگر بعد میں کوئی عملی نظر آتی ہے تو یونیورسٹی کو بیچنے سے قبل آپ اس درخواست کو ایڈیٹ کر سکتے ہیں اور اس کے بعد ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں ۔ پرنٹ لینے کے بعد اپنی تصویر چاسپاں کریں اور اپنا دستخط کرلیں ۔

امید ہے آپ کو ہماری کاوش پسند ائے ہوگی۔ ہم مزید اس طرح آپ لوگوں کی رہنمائی کیلئے فری میں موجود ہے۔ اپ ہماری ویب سائٹ پر دنیا بھرکے تمام ممالک کی اسکالرشپس اور ویزے کے حوالے سے معلومات اردو زبان میں اپ لوگوں کو فراہم کرتے ہے۔ روزانہ اپڈیٹس کیلئے اپ وزٹ کرسکتے ہے۔ کمنٹ میں ہمیں اپنی رائے سے اگاہ کریں ہم اپکی کیا مدد کرسکتے ہے۔

2 تبصرے “چائنہ اسکالرشپ CSC پر اپلائی کرنے کا مکمل اور اسان طریقہ پڑھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں