Ersumus Mundas یورپ کی ماسٹر اسکالرشپ پر آپلائی کرنے کا طریقہ کار

Erasmus Mundus ایک انٹرنیشنل اسکالرشپ ہے جو کے یورپی یونین کی طرف سے انٹرنیشنل مملک اور خاص کر ترقی پزیر ممالک کے سٹوڈنٹس کیلئے ہر سال پیش کیا جاتا ہے۔ اس اسکالرشپ کے تحت جہاں طلباء کو مشترکہ طور پر اپنی ماسٹر ڈگری مکمل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ وہاں انکو ایک سے زیادہ یونیورسٹیوں میں پڑھنے کا موقع بھی ملتا ہے کیونکہ اس اسکالرشپ کے تحت طالب علم یورپ کی کم از کم دو یونیورسٹیوں میں پڑھتا ہے۔

یہ اسکالرشپس تقریباً تمام شعبوں میں ماسٹرز سٹڈی کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔ اور فنڈنگ ​​کے لحاظ سے ہر سال اس میں تبدیلیاں ہوتی ہے۔ اس لیے درخواست گزار جس سال اپلائی کرنا چاہتا ہے اس چاھیے کہ وہ پیش کردہ ماسٹر پروگرامز کو اس اسکالرشپس کی کیٹلاگ (Categluge) کے زریعے چیک کریں۔ کہ اس سال کون کون سے پروگرامز موجود ہے۔

ایک بات ذہن میں نوٹ کریں کہ اس اسکالرشپس کے کیٹلاگ پر موجود پروگرامز میں سے آپ زیادہ سے زیادہ تین پروگراموں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور اگر آپ 3 سے زیادہ درخواستیں جمع کرتے ہے۔ تو اپکی تمام اسکالرشپس اپلیکشن کینسل ہوجائیگی۔
اپلائی کرتے وقت اپنا قومی پاسپورٹ استعمال کریں، یاد رہیں اسکالرشپس پر اپکی تمام تر جمع شدہ درخواستوں کو ٹریک کیا جاتا ہے اس لیے کبھی بھی تین سے زیادہ ماسٹر پروگراموں کے لیے درخواست نہ دیں۔ ماسٹر پروگرام ایک پروجیکٹ کے شکل میں ہوتا ہے۔ جس کی مکمل تفصیلات موجود ہوتا ہے۔ تو اپ کیٹلاگ میں میکانیکل،انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ وغیرہ سرچ کرکے نہ دیکھیں، کیونکہ اس جیسے پروگرام نہیں ملیں گے۔
لہذا، آپ کو اپنے فیلڈز سے منسلک ملتا جلتا پروگرام تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ تو بہتر ہے کہ اپ اپنا وقت نکالیں اور کیٹلاگ پر تمام پروگرام کے ذریعے جائیں اور چیک کریں کہ کونسا پروگرام اپکے فیلڈ سے Relevant ہے اور ڈاتھ یہ بھی دیکھیں کہ آیا آپ اس پروگرام کیلئے Eligible ہیں یا نہیں اور پھر تمام پروگرام کے درمیان آپ ان میں سے وہ تین سلیکٹ کریں جو آپ کی دلچسپی کے ساتھ ساتھ مسلک بھی ہو۔

اپلائی کی اخری تاریخ:

اس اسکالرشپ کے تحت ہر پروگرام کی اپنی آخری تاریخ اور ضرورت ہوتی ہے، لہذا اگر آپ کسی ایک پروگرام کیلئے اہل ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ تمام پروگراموں کے لیے اہل ہیں۔ ضرورت کچھ پروگرام کی طرح مختلف ہوتی ہے۔ تو ضروری ہے کہ پہلے آپ کیٹلاگ پر موجودہ پروگرامز جس میں آپ کی Field of Interest ہے انکی ضروریات (Requirements) دیکھیں کہ وہ درخواست گزار سے کیا کیا مانگ رہے ہے؟ لہذا ہمیشہ Requirements کو چیک کریں، ایسا نہ ہو کہ وہ آپسے کچھ مانگ رہے ہے اور آپ کچھ اور انکو اپنے Letters میں کچھ اور لکھ رہے ہے۔

مطلوبہ پروگرام اور رہنمائی:
چونکہ یہ ماسٹر کا پروگرام مشترکہ طور پر پیش کیا جاتا ہے لہذا اس میں ایک کے بجائے متعدد یونیورسٹیاں ہوتی ہے۔ اور ہر ایک یونیورسٹی پروگرام کی اپنی کوآرڈینیٹر ہوتی ہے۔ کسی بھی سوال کی صورت میں آپ کوآرڈینیٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ رابطے کی انفارمیشن اس مطلوبہ پروگرامز کے پیج پر ہوتا ہے۔ لیکن ہمیشہ پہلے سے تصدیق کریں کہ آپ جو پوچھنے جا رہے ہیں وہ ویب سائٹ موجود تو نہیں ہے۔ کیونکہ اگر وہ انفارمیشن ویب سائٹ پر موجود ہو اور اپ غیر ضروری سوال کررہے ہو تو اس سے اپ اور باقی درخواست گزار کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہے۔اس کے علاؤہ اپ ہمیں اپنا سوال کمنٹ سیکشن میں بھی لکھ سکتے ہے، ہم آپ کو مکمل رہنمائی فراہم کرینگے۔

درخواست کے وقت آپ کو IELTS (انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹیسٹ) کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کچھ پروگرام آپ کو IELTS میں درخواست دینے کی اجازت دیتے ہیں۔لیکن یہ سرٹیفکیٹ ہونا بہتر ہے کیونکہ IELTS کے نمبر ہیں جو آپ کو جیتنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
IELTS ٹیسٹ کی تیاری بھی آپ کچھ دنوں میں British Council کی کتابوں سے کرسکتے ہے۔ کتابیں اپکو مارکیٹ سے بھی مل سکتی ہے، اگر آپکا بجٹ کم ہے اور کتابیں Afford نہیں کرسکتے تو اپ آنلائن شاپ سے PDF میں 200 سے 300 تک خرید سکتے ہے جو کہ بہترین سیٹس، ویڈیوز سور پریکٹس میٹریل بھی اپکو مل جائیگا۔ ارڈر کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

پروگرام مکمل ہونے کے بعد:

ماسٹر ڈگری مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس آنے کا کوئی بانڈ نہیں ہوتا، اپ اپنے ماسٹر سٹڈی کے بعد وہاں کام کر سکتے ہیں یا اس کے بعد مزید پی ایچ ڈی کیلئے بھی اپلائی کرسکتے ہے۔

اپلائی کیسے کریں؟

نوٹ: اس اسکالرشپ کی کوئی فیس نہیں ہے۔ اگر کوئی اپسے پیسے مانگ رہے ہے تو وہ فراڈ ہے۔اس اسکالرشپ پر اپلائی آپ خود گھر میں بیٹھ کر کرسکتے ہے۔کسی بھی ایجنٹ وغیرہ کی چکر میں نہ پڑھیں۔ کیونکہ ایجنٹ ناقابل بھروسہ اور غیر قانونی ہے۔ اپنا ٹائم اور پیسے دونوں بچائیں اور اسکالرشپ پر اپلائی خود کریں۔ طریقہ کار درج زیل ہے۔
1. سب سے پہلے اپنے Erasmus Mundus Catalogue میں موجودہ پروگرامز دیکھنے ہونگے۔ کہ اس سال اس پروگرامز کے تحت کونسی پروگرام پر اسکالرشپس دی جاسکتی ہے۔ جو اپ با اسانی اس Catalogue پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہے۔

2۔ سب سے پہلے اپنے اپنی Catalogue سے اپنی پسندیدہ پروگرام شارٹ لسٹ کرنا ہے جس پر اپ اپلائی کرنا چاہتے ہے۔ہر پروگرام کی مختلف ڈیڈ لائن اور Requirements ہوتی ہیں، اور درخواست دینے کے لیے مختلف لنکس بھی۔

3۔ ایک بار جب آپ تین پروگرام منتخب کرلیں، ان کی آخری تاریخ اور ضروریات کو پڑھیں اور نوٹ کریں، اس پروگرام پر اپلائی کرنے کیلئے آپسے کون کون سے دستاویزات مانگے جارہے ہے۔

4۔اپنے دستاویزات کی تیاری شروع کریں۔ تقریباً تمام پروگراموں میں CV، SOPs/Motivation Letter، اور Cover Letter درکار ہیں۔ تو اب ان پر کام شروع کریں۔

5۔ آپ کے پاس دو مہینے ہیں تاکہ جب درخواست کھلے تو آپ کے پاس پہلے سے ہی اچھی طرح سے پالش شدہ دستاویزات موجود ہوں۔ ان دستاویزات کو بہترین طریقے سے کیسے تیار کیا جائے۔
Euro-Pass Cv بنانے کیلئے یہاں کلک کریں۔
Motivation Letter بنانے کیلئے یہاں کلک کریں۔
Cover Letter بنانے کیلئے یہاں کلک کریں۔

6۔، Erasmus اسکالرشپ میں آن لائن کورسز میں بہت زیادہ شمار ہوتے ہیں۔ کم از کم 5-10 آن لائن کورسز کریں۔ آنلائن کورسیز اپ گوگل پر سرچ کریں کہ کیسے اپ آنلائن کورسیز فری میں کرسکتے ہے۔

7، Erasmus پروگرام میں رضاکارانہ کام کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ لہذا، مختلف سوشل سوسائٹیوں کے ممبر بنیں۔ آپ کی یونیورسٹیوں میں رضا کار سوسائٹی۔ اس کے علاوہ، اگر آپ کی کمیونٹی، محلہ، گلی میں کوئی مقامی کمیونٹی آرگنائزیشن ہے، تو ان میں سے حصہ لیں۔ اس کی بھی بہت قدر کی جاتی ہے۔ تاکہ آپ اسے اپنے ایس او پی، موٹیویشن لیٹر میں اسکو شامل کر سکیں۔ اس اسکالرشپ پروگرام میں اس کی بہت قدر کی جاتی ہے۔ تو اپ اس طرح کی سوسائٹیز میں شمولیت اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں