امریکہ میں پی ایچ ڈی یا ایم ایس میں داخلہ لینے کا طریقہ کار

سوال: پوچھا جاتا ہے کہ امریکہ میں پی ایچ ڈی یا ایم ایس میں داخلہ لینے کا طریقہ کار کیا ہے؟

یہ موضوع بہت وسیع ہے لیکن اس پوسٹ میں بنیادی سٹیپس ڈسکس کی جائینگی-

۱- امریکہ میں داخلے کیلئے کسی پروفیسر سے ایکسیپٹنس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہاں اگر کسی پروفیسر کے پاس فنڈز ہوں اور وہ آپکو اپنے گروپ میں لینا چاہے تو سمجھیں آپ کا کام ہو گیا۔

۲- ہر سال یونیورسٹیوں کے داخلے تقریبا ستمبر سے نومبر کے درمیان ہوتے ہیں اگلے سال کے سمسٹر خزان کے لئے۔ کچھ یونیورسٹیوں کی ڈیڈلائن دسمبر یا جنوری میں بھی ہوتی ہے۔ ہر ڈیپارٹمنٹ میں ایک کمیٹی ہوتی ہے جو سب سے بہتر امیدواروں کا چناو کرتی ہے ہر سال کے اپریل تک درخواست گزاروں کو نتیجہ موصول ہو جاتا ہے۔

۳- عموما درخواست دیتے وقت یہ ڈاکومنٹس درکار ہوتے ہیں- سی وی، IELTS /TOEFL میں مطلوبہ سکور، دو سے تیین ریکمینڈیشن لیٹرز،statement of purpose, تصدیق شدہ ٹرانسکرپٹس۔جی ار ای سکور(اگر درکار ہو تو)

۴- ایپلیکیشن آنلائن ہوتی ہے اور ذیادہ تر یونیورسٹیوں کی ۳۰ سے لیکر ۱۰۰ ڈالر تک ایپلیکیشن فیس ہوتی ہے۔کچھ یونیورسٹیوں کی ایپلیکیشن فیس نہیں ہوتی۔

۵- اب سوال یہ ہے کہ اپلائی کیسے کی جائے؟ پہلے ایسی یونیورسٹیز منتخب کریں جس میں آپکا مطلوبہ فیلڈ موجود ہو۔ یہ بھی کنفرم کر لیں کہ آپ جس شعبہ میں ریسرچ کرناچاہتے ہیں وہ اس یونیورسٹیز میں موجود ہے یا نہیں۔ یہ ساری معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ پہ موجود ہوتی ہیں۔

۶- ہر یونیورسٹی کے بارے میں یہ چیزیں بھی سرچ اور نوٹ کریں:
داخلے کی ڈیڈ لائن، جی ار ای چاہئے یا نہیں، داخلہ فیس کتنی ہے، اگر داخلہ ہو جائے تو کیا آ پکی ٹیوشن فیس معاف ہوگی اور ساتھ میں ماہانہ تنخواہ بھی دینگے یا نہیں؟ TOEFL /IELTS سکور کتنا چاہئے؟جی ار ای درکار ہے یا نہیں؟ اگر درکار ہے تو کتنا سکور چاہئے اس میں؟ کم سے کم جی پی اے کتنی مانگتے ہیں-

۷- جب یہ ساری معلومات اور کاغذات تیار ہو تو چھ سے آٹھ یونیورسٹیوں کے لئے اپلائی کریں۔ اپنے پروفائل کے مطابق دو تین اچھی، دو تین درمیانی اور دو تین لو رینکنگ یونیورسٹیوں کے لیئے اپلائی کریں۔

۹- اگر آپکی درخواست تھوڑی بھی مضبوط ہو تو امید ہے کہ کم از کم تین چار یونیورسٹیوں میں آپکا داخلہ ہو جائیگا۔ یہ محنت طلب کام ہے مگر تجربے کے مطابق جس نے بھی ان سٹیپس پہ عمل کیا ہے، انکوکسی نہ کسی یونیورسٹی میں داخلہ ضرور مل جاتا ہے۔

  • یونس خان

اپنا تبصرہ بھیجیں