انٹرنیشنل اسکالرشپس کیلئے CV بنانے کا اسان طریقہ

سی وئی ایک بہت ہی ضروری ڈاکومنٹس ہوتا ہے جو اپکے غیر موجودگی میں اسکالرشپس کمیٹی کو بتاتی ہے کہ اپ کون ہے۔ اپکی سی وئی اپکی قابل ہونے اسکالرشپ اپکو دینے اور ریجکٹ ہونے میں سب اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لہزا اگر آپ اسکالرشپ کے بارے میں سیریس ہے تو اپ اپنی سی وئی کو اس طرح بنائیں کہ کوئی بھی بندہ اسے دیکھتے ہی اپکی سحر میں گرفتار ہوجائیں ۔ اور وہ اسکالرشپ کیلئے اپکو موزوں بندہ قرار دیں۔ چند درج زیل ٹیپس ہے جو اپکو اسکالرشپ دلانے میں سب سے اہم کردار ادا کریگا۔ لہزا کوشیش کریں کہ ان پوائنٹس کو غور سے پڑھ کر اپنے سی وئی اس کے مطابق بنائیں ۔

سی وئی میں ہمیشہ اپنا مکمل نام اور پتہ لکھیں۔

زیادہ تر سٹوڈنٹس نام لکھنے میں بہت سی غلطیاں کرتے ہے۔ اور اسے وجہ سے بعد میں انکو مسائل پیدا ہتے ہے سی وئی کے اندر وہ نام لکھیں جو اپکی پاسپورٹ سور ڈاکومنٹس میں لکھا گیا ہے۔ غیر ضروری نام لکھنے سے اجتناب کریں۔

صاف شفاف اور ضروری معلومات ہو

سی وئی اس طرح بنائیں کہ دیکھنے والے اس کو پڑھیں ۔ اور وہ صاف ہو اور ضروری انفارمیشن موجود ہو۔غیر ضروری معلومات جیسے جنس وغیرہ نہ دیں جب تک اسکالرشپس کمیٹی یا پروفیسر اپسے نہ کہیں۔ اگر آپ انٹرنیشنل ملک درخواست دے رہے ہیں سور اپکا نام کے ذریعے آپ کی جنس وغیرہ تعین نہیں ہوسکتا اور پروفیسر یا پڑھنے والا یہ فیصلہ نہیں کر سکتے۔ تب اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس کی ضرورت ہے تو پھر سب دے سکتے ہے۔ ورنہ نہ لکھیں تو بہتر ہے۔

سی وئی میں تصویر لگانا۔

سی وئی کے اندر تصویر لگانا ایک اچھا کام سمجھا جاتا تھا۔ لیکن پچھلے کئی سالوں میں سی وئی سے تصویر کا تصور ختم ہوچکا ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ اسکالرشپ کمیٹی کو اس بات سے فرق نہیں پڑھتا کہ اپ دیکھتے کیسے ہے؟ بلکہ وہ اپکی اسکیل، اپکی تعلیم وغیرہ پر فوکس کرتے ہے۔ اسلیئے اسکالرشپس کیلئے جو سی وئی بنائی جاتی ہے وہ سی وئی بنائی جاتی ہے اس میں تصویر کا لگانا اچھا نہیں ہوتا۔

اسکیلز کی اہمیت

ہمیشہ صرف ان اسکیل سی وئ لکھیں جو آپ نے کیسیپ روفیشنل ٹریننگ میں حاصل کی ہو۔۔ اگر آپ کے پاس کوئی “ایونٹ مینجمنٹ” تجربہ یا اس کے متعلق سرٹیفکیٹ نہیں ہے یا آپ نے کبھی کسی کورس میں شرکت نہیں کی ہے تو اسے اپنے سی وئ میں شامل نہ کریں۔

اسان الفاظ کا چناؤ :

ہمیشہ سادہ زبان استعمال کریں۔ اس میں مشکل الفاظ شاملن ہ کریں جو غیر پروفیشنل نظر آتے ہوں۔ کیونکہ پروفیسر آپکی سی وئ کو 2 سیکنڈ کے اندر معلوم کرتا ہے کہ اپ کتنے پانی میں ہے۔

ایجوکیشن اور تجربہ

پہلے وہ ایجوکیشن اور ورک ایکسپیرنس لکھے جو ابھی اپنے حال ہی میں کی ہو۔ مثال کے طور پر سی وئی کے اندر تعلیمی قابلیت کے سیکشن میں سب سے پہلے وہ ڈگری لکھیں جو اپنے ابھی ابھی حاصل کی ہو۔ اگر اپکی بیچلر سٹڈی مکمل ہے تو سب سے پہلے بیچلر ڈگری لکھیں اس کے بعد انٹرمیڈیٹ اور اس کے بعد میٹرک ڈگری لکھیں ۔ زیادہ فکر کرنی کی ضرورت نہیں کیونکہ اس تحریر کے اخر میں ایک سی وئی کا ٹیمپلیٹ موجود ہے جو اپکو اس حوالے سے مکمل رہنمائی کریگی۔

جھوٹ نہ لکھیں

جھوٹ نہ لکھیں اور نہ بولیں ، اپکی جھوٹ بہت جلد پکڑ لی جاتی ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ اسکالرشپ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر سیکنڑوں اسکالرشپس کی سکریننگ کرتے ہے۔ وہ اگر اپکی جھوٹ پکڑ لیں تو پھر اپکی کتنی ہی اچھی اپلیکیشن کیوں نہ ہو اپکو ریجکٹ کیا جاتا ہے۔

گرامر کی غلطیاں

سی وئ بنانے کے بعد گرامر کا خاص خیال رکھیں۔ گرامر آپ گوگل میں چیک کرکے ان کی درستگی کرسکتے ہے گرائمر کو چیک کرنے کیلئے مختلف ویبسائٹ موجود ہے جو اپکو فری میں اپکی سی وئی اور باقی اپلیکیشن سے غلطیاں ہٹا سکتی ہے۔

ریفرنسز

سی وئ میں ریفرنسیس شامل نہ کریں جب تک کہ ان کی ضرورت نہ ہو اور سپسے پوچھا نہ گیا ہو کہ اس کو شامل کیا جائیں

موبائل نمبر کا لکھنا

سی ویی کے اندر موبائل نمبر انٹرنیشنل فارمیٹ میں لکھیں جسے009234556789 وغیرہ

پسند نہ پسند

اپنے پسند یا ناپسند اور دلچسپیوں کے بارے میں مت لکھیں۔وہ آپ کو دوستی کی دعوت نہیں دے رہے ہے

ہمیشہ صرف متعلقہ چیزوں کے بارے میں لکھیں، جو آپ کو لگتا ہے کہ اس یونیورسٹی یا اسکالرشپ کیلئے یہ ضروری ہے۔ کوشش کریں کہ سی وئ کو ہر ایک پروگرام کے متعلق اس میں تبدیلی کریں۔ہر اسکالرشپ اور یونیورسٹی وغیرہ کے لیے ایک ہی سی وئ استعمال نہ کریں، اپنے کو کسی بھی ملازمت، انٹرنشپ، تعلیم وغیرہ کی مخصوص ضروریات کے مطابق بنائیں۔

مثال کے طور پر: پروفیشنل ورکر بننے کے بعد، کوئی بھی آپ کے میٹرک اور انٹر کے رزلٹ میں دلچسپی نہیں لے گا، لہٰذا فضول معلومات پر جگہ ضائع نہ کریں

جتنا چھوٹا ہو اتنا ہی اچھا، ہوگا 1 صفحہ کا سی وی ہمیشہ پسند کیا جاتا ہے لیکن اگر تفصیل زیادہ ہو تو 2 بھی برا نہیں ہے، لیکن 2 سے زیادہ نہیں وہ لوگ جن کے پاس بہت زیادہ ریسرچ پبلیکیشن ہیں اور وہ اس طرح کی تحقیق پر مبنی ملازمت کے لیے درخواست دے رہے ہیں

سی وی میں ایسی معلومات استعمال کریں جو سب سے زیادہ متعلقہ ہو جہاں آپ درخواست دے رہے ہیں

اپنی فیلڈ کے مطابق سی وی میں “کلیدی الفاظ” کا استعمال کریں کیونکہ آج کل سافٹ ویئر کچھ جگہوں پر سی وی پڑھتا ہے اور وہ ابتدائی اسکریننگ کو پاس کرنے کے لیے کسی بھی سی وی کے لیے کلیدی الفاظ تلاش کرتے ہیں

نوٹ: اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کے پاس کتنی ہی قابلیت ہے، اگر آپ رویہ میں پروفیشنل نہیں ہیں تو آپ زیادہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ اور سی وئ ایک اہم مہارت ہے۔ چیزوں کو معمولی نہ سمجھیں کیونکہ وہ ہمارے لیے غیر اہم لگتی ہیں۔ اسکالرشپ حاصل کرنا یا پروفیسر کی لیب میں جگہ حاصل کرنا ایک صفحے سے آپ کی پوری زندگی کا اندازہ لگائے گا – اسے شمار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں