کیا کنسلٹنٹ کے زریعے اسکالرشپ پر اپلائی کرنا چاھئے۔

:کنسلٹنٹ سے بچ کر رہیں

دنیا بھر میں ہر جگہ اپکو کنسلٹنٹ ملینگے جو اپکو اسکالرشپ دینے کا وعدہ کرکے آپسے پیسے بٹورتے ہے۔ کنسلٹنٹ نے ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مفلوج کرکے دیا ہے۔ اگر آپ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں داخلے یا اسکالرشپ کے لیے درخواست دے رہے ہیں، تو آپ کو خود ہی اتنا قابل بننا پڑھئیگا۔ کہ اپ درخواست دینے کے قابل خود ہو۔ کیونکہ درخواست دینے کا طریقہ کار سیدھا سادہ ہے، اور آپ اپنی ڈاکومنٹس کو جتنی درست طریقے سے تیار کر سکتے ہیں، کوئی کنسلٹنٹ بھی آپ کے لیے ایسا نہیں کر سکتا۔ اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ عمل آپ کو ایک بہت بڑا تجربہ فراہم کرتا ہے اور یقیناً خود کار اپلائی کا طریقہ اپکو کنسلٹنٹ پر پیسہ ضائع کرنے سے بچاتا ہے۔

گوگل آپکا بہترین ساتھی ہے!

ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو گوگل یا یوٹیوب پر دستیاب نہ ہو۔ جو بھی چیز اپکے زہن میں ائے اپ گوگل میں سرچ کریں یا یوٹیوب پر اور ان کے متعلق ویڈیوز دیکھیں۔

ٹیسٹ سے دور مت بھاگو IELTS

یہ زیادہ تر سٹوڈنٹس کا مسئلہ ہوتا ہے جب طلباء انگلش لینگویج ٹیسٹ کے بغیر اسکالرشپ کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ کیوں؟ آپ نے 16 سال انگریزی میں تعلیم حاصل کی ہے، اور آپ انگریزی بولنے والے ملک میں اپنی ڈگری حاصل کرنے جا رہے ہیں، پھر آپ کیسے زندہ رہیں گے؟ کیسے بولیں گے ؟ اس لیئے ضروری ہے کہ اپ اس ٹیسٹ کی تیاری شرع کرلیں. اس ٹیسٹ کی تیاری برٹش کونسل کی کتابوں سے تقریباً ایک سے دو مہینوں میں ہوتی ہے اور اسکا فائدہ یہ ہوتا پے کہ اپ دنیا کی کسی بھی ملک کی ویزہ اور اسکالرشپس کیلئے قبول کی جاتے ہو۔ کتابوں کے بارے میں پاکستان کی مشہور کتاب شاپ سے اپ یہ کتابیں صرف بہت ہی کم قیمت میں آرڈر کرسکتے ہو۔ اپ واٹس اپ پر ان کو آرڈر دے سکتے ہو۔ واٹس اپ:03095930064

اسکالرشپ میں سماجی کاموں اور سیمینار کی اہمیت

ایک چیز جس کی مجھے پاکستانی طلباء میں سب سے زیادہ کمی محسوس ہوتی ہے، وہ یہ ہے کہ آپ انہیں کسی بھی تقریب، غیر نصابی سرگرمیوں ( کھیل، سوشل ورک) یا کانفرنسوں میں نمائندگی کرتے ہوئے نہیں پا سکتے ہیں۔ براہ کرم اپنے آپ کو ان چیزوں میں شامل کریں، یہ سب سے اہم تجربہ ہے۔ ہر پاکستانی طالب علم صرف پیسے کے پیچھے بھاگ رہا ہے، غیر قانونی نوکریاں کر رہا ہے، اور پڑھائی پر توجہ نہیں دے رہا۔ یاد رکھیں کہ آپ طویل عرصے کیلئے اپنے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔ آپ نہ صرف اپنی بلکہ اپنے ملک کی نمائندگی کرینگے۔ اپ یہ سب کچھ کرسکتے ہے اگر آپ اپنے اپ سے وعدہ کریں تو تب۔!

اپنا تبصرہ بھیجیں