کم مارکس یا CGPA والوں کیلئے کونسے اسکالرشپ پر اپلائی کرنا چاھیے،

سب سے پہلے اپنے یہ بات سمجھنا ہے کہ اسکالرشپ کے عمل میں وقت لگتا ہے۔ یہ ایک لانگ ٹرم پراسیس ہوتا ہے۔ یہ کچھ دنوں کا نہیں بلکہ مہینوں کا پراسیس ہوتا ہے۔ اور اس میں صبر کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرتے وقت مسلسل ثابت قدم رہیں اور ہر اسکالرشپ کے لیے اپلائی کریں، ساتھ ہی ساتھ آپ کو بڑے دل کے ساتھ ریجیکشن ہونے کا حوصلہ اور بار بار اپلائی کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔ آپ کو مسترد ہونے کا سامنا کرنا پڑے گا لہذا اپنی درخواستوں کو مستقل طور پر بہتر بناتے رہیں اور اپنی پوری کوشش کریں۔ اپکی ریجیکشن یہ بتاتی ہے کہ آپ کو ایک کوشیش اور کرنا ہے۔ اور ساتھ ساتھ اپ اپنے اپلیکشن کو مزید بہتر بنائیں ۔

اپ یہ کھبی نہ سوچیں کہ آپ کا مارکس کم ہے اور اسکالرشپ کیلئے وہ کافی نہیں ہے اور آپ کو اسکالرشپ نہیں ملے گی۔ بلکہ آپ اپلائی مسلسل کریں۔ کیونکہ میں نے 1.9 جی پی اے والوں کو بھی اسکالرشپ حاصل کرتے دیکھا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ آن لائن کورسز کے ذریعے اپنے پروفائل کو بہتر بنا سکتے ہیں ( کورسیس انلائن مالی امداد فراہم کرتا ہے تاکہ آپ مفت کورسز کر سکیں)، سب سے ضروری چیز وہ یہ کہ آپ کیلئے بہتر ہے کہ “ائی ل ٹی ایس” کریں۔یہ سکور، غیر نصابی سرگرمیاں اور موٹیویشن لیٹر میں مستقبل کے اچھے اہداف پیش کریں۔

ایک اور ضروری بات پاسپورٹ کے بغیر آپ درخواست نہیں دے سکتے، کیونکہ پاسپورٹ بین الاقوامی سطح پر آپ کی شناخت ہے۔ اس لیے پاسپورٹ ضروری ہے۔دنیا کی زیادہ تر یونیورسٹیوں کے لیے درخواست کے وقت انگلش لینگویج کی سرٹیفیکیٹ ” سئی ل ٹی ایس” کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ آپ کی انگریزی کی مہارت کا سرٹیفکیٹ قبول کرتے ہیں۔ لیکن 80٪ اسکالرشپ میں یہ ضروری ہوتا ہے۔

Some common general requirements:
  • Bachelor’s Degree
  • CV
  • IELTS/TOEFL
  • Motivation Letter/Statements of Purpose (SOP)/Research Proposal
  • Letter of Recommendation
  • GRE requirement varies from country to country.

اپنا تبصرہ بھیجیں