سعودی عرب کا اسکالرشپ پاکستانی سٹوڈنٹس اپلائی کیسے کریں۔

سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں کیا جاتا ہے جو ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ مختلف قسم کی معاشی مدد کے علاؤہ گورنمنٹ سعودی عرب نے پاکستانی طلباء کے لیے Fully Funded اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے جس میں ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔

یہ اسکالرشپس تقریباً تمام ایکڈمک، سیاسیات، قانون، تعلیم، انتظامیہ، اقتصادیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، زراعت، عربی/اسلامی علوم اور میڈیا سائنسز کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔

یہ اسکالرشپ تقریباً سعودی عرب کی 25 یونیورسٹیوں میں دیا جاتا ہے۔ جس کی مکمل انفارمیشن ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ویبسائٹ پر موجود ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہے۔

اسکالرشپ کیلئے اپلائی کون کرسکتے ہے۔

اس اسکالرشپ پر پاکستان کی شہریت رکھنے والے اپلائی کرسکتے ہے۔اس اسکالرشپ پر اپلائی کرنے کیلئے درخواست براہ راست متعلقہ سعودی یونیورسٹی کی ویب سائٹ/ آن لائن پورٹل پر اپلائی کرنا ہوگا۔
ہر یونیورسٹی کا اپنا Requirements ہوتی ہے۔ درخواست گزار کو چاھیے کہ وہ جس یونیورسٹی پر اس اسکالرشپ کے تحت اپلائی کرنا چاہتے ہے۔ وہ اس مخصوص یونیورسٹی کی Admissions Requirementsدیکھیں. اور ساتھ اس یونیورسٹی کی ایڈمیشن کا اخری تاریخ بھی معلوم کریں۔

اپلائی کرنے کا طریقہ کار:

یونیورسٹی درخواست کو سعودی وزارت تعلیم کو بھیجے گی جو اہل درخواست دہندگان کو وظائف کے حتمی ایوارڈ کا فیصلہ کرتی ہے۔
درخواست دہندگان کو جمع کرائی گئی درخواست کی کاپی سفارت خانہ پاکستان، ریاض کی E-Mail شیئر کرنی چاہیے تاکہ اسکالرشپ کی فراہمی کے لیے وزارت تعلیم، سعودی عرب اور متعلقہ یونیورسٹی کے ساتھ فالو اپ کیا جا سکے۔

ان سکالرشپ کے لیے مرد اور خواتین دونوں اپلائی کر سکتے ہیں۔

اسکالرشپ کیلئے عمر کی حد:

بیچلر پروگرام کے لیے 17 سے 25 سال ہونا چاھیے
ماسٹر پروگرام کے لیے 30 سال سے کم
پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے 35 سال سے کم ہونا چاہیے۔

درخواست گزار کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
درخواست گزار کو کسی تعلیمی ادارے سے نہ نکلا گیا ہوں۔
سعودی کا کوئی اسکالرشپ نہ حاصل کیا گیا ہو۔

شادی شدہ افراد کیلئے رعایت:

شادی شدہ سٹوڈنٹس کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر 03 ماہ کا رہائش دیا جاتا ہے۔
واپسی کا ہوائی ٹکٹ وغیرہ
طالب علموں اور اس کے خاندان کے لیے مفت میڈیکل، اگر شادی شدہ ہو۔
کتابوں کی ترسیل کے لیے 3 ماہ کا گریجویشن الاؤنس
کیمپس والا کھانا۔
کیمپس میں کھیل اور تفریحی سرگرمیاں، انحصار کرنے والوں کے لیے تعاون اور سفری اخراجات۔
ماہانہ الاؤنس، سائنس کے طلباء کو 900 سعودی ریال (SR) ماہانہ الاؤنس اور Humanities کے طلباء کو 850 SR دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں