انٹرنیشنل اسکالرشپ حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار-

کسی بھی اسکالرشپ پر اپلائی کرنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ اپ اسکالرشپ کے حوالے سے بنیادی چیزیں سمجھ لیں تاکہ اپ اس قابل ہوسکے کہ کسی بھی انٹرنیشنل کالز پر اپلائی کرتے وقت آپ کو مشکل درپیش نہ ہو۔

انٹرنیشنل اسکالرشپس کیا ہے؟

دنیا کی تقریباً ہر ملک انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کیلئے اسکالرشپ دیتے ہے کہ باہر ملک سٹوڈنٹس آئیے اور وہ حکومت کے خرچے ہر اپنی بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی مکمل کریں۔ اسکالرشپ دینے کی مختلف وجوہات ہوتی ہے جس میں خارجہ پالیسی کو تقویت اور ریسرچرز کو باہر دنیا سے مدوع کرکے مسائل کے حل سائنسی طریقے سے نکالنا سر فہرست ہوتا ہے۔

اسکالرشپس کتنی قسم کی ہوتی ہے؟

:انٹرنیشنل اسکالرشپ کی کئی اقسام ہے۔ جن میں

  • Government Scholarships
  • University Scholarships
  • Professor Scholarships
  • Organization scholarships etc.

ہر ایک اسکالرشپ کا طریقہ کار الگ ہوتا ہے۔ کچھ اسکالرشپ مکمل طور پر فنڈڈ ہوتا ہے جس میں اپکو 1 روپیہ بھی دینا نہیں ہوتا۔ اور کچھ اسکالرشپ میں اپکا ادھا خرچہ اسکالرشپس سے ملتا ہے اور کچھ رقم اپکو اپنے جیب سے دینا ہوگا۔

اس تحریر میں ہم ان تمام اسکالرشپس کے بارے میں اپکو مکمل رہنمائی دینگے۔ تاہم ہماری کوشیش ہوگی کہ ہم اپکو وہ اسکالرشپس بتا دیں جس میں اپ بلکل فری میں اپلائی کریں۔

گورنمنٹ اسکالرشپس

گورنمنٹ اسکالرشپ وہ اسکالرشپس ہوتی ہے جو کہ کوئی ملک اس ایک نیشنل ادرہ تعلیمی وظائف دیتا ہو۔ اور اس کی تمام تر اخراجات سرکاری سطح پر دی جاتی ہے۔ زیادہ تر گورنمنٹ اسکالرشپ مکمل طور پر فنڈڈ ہوتی ہے۔ اور اس میں اپکو کسی کو پیسے دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ان تمام اسکالرشپس کی لسٹ اس تحریر کے اخر میں موجود ہے۔ اور اس پر اپلائی کا تمام تر طریقہ کار بھی بتا دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی اسکالرشپس

یونیورسٹی اسکالرشپ زیادہ تر پبلک یا پرائیویٹ یونیورسٹیاں دیتی ہے چاہے وہ جس بھی ملک کی ہو۔ اس کا طریقہ کار بہت اسان ہوتا ہے۔ اپ کو سب سے پہلے اپنے پسند کی ملک سلیکٹ کرنا ہوتا ہے جس میں اپ جانا چاہتے ہو۔ اس کے بعد اپ اس ملک کا نام گوگل میں لکھے اور اس کے ساتھ لکھیں یونیورسٹی لسٹ. مثال کے طور پر

Google: Germany University Scholarships list

اس کے بعد اپ ان یونیورسٹیوں کے نام کو کاپی کرکے ایک لسٹ بنانا ہے مائکروسافٹ ورڈ میں۔ اس کے بعد اپ ترتیب سے ایک ایک یونیورسٹی کے نام کو گوگل میں سرچ کریں۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جانے کے بعد وہاں دیکھیں کہ وہ یونیورسٹی اپکا پروگرام مہیا کرتی ہے یا نہیں۔ اس کے بعد اس یونیورسٹی پر اپلائی کرنے کیلئے جو شرائط ہے اس کو پورا کرکے اس پر اپلائی کریں۔ اپلائی زیادہ تر آنلائن ہوتی ہے۔ اسلیے اپ گھر بیٹھ کر کرسکتے ہے۔

پروفیسر اسکالرشپس

کچھ ادراے بھی اسکالرشپ افر کرتی ہے جس کا مقصد ان کی کمپنی کیلئے ریسرچرز کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ اس بنیاد پر مختلف قسم کی فنڈڈ پرجیکٹ دیتے ہے۔ یہ پراجیکٹس زیادہ تر مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز جو اس فیلڈ میں ریسرچ کررہا ہو ان کو دیا جاتا ہے۔ ریسرچ کیلئے ان پروفیسرز کو اسسٹنٹ چاہیے ہوتا ہے جو اس فیلڈ میں ماہرات رکھتا ہو۔ اسلئے وہ پروفیسرز جن کے پاس پروجیکٹ ہو وہ دنیا کی کسی بھی کونے سے اپنے لیب کیلئے سٹوڈنٹس لیتے ہے۔ اس کیلئے اپ اپنے فیلڈ کے پروفیسر کو گوگل میں سرچ کریں۔ ان کی پروفائل پڑھیں اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ پروفیسر میرے ریسرچ سے میچ کرتا ہے۔ تو ان کو ائ میل کریں۔ اپنے فیلڈ کے پروفیسر کو کیسے ڈھونڈنا ہے اور انکو ائ میل کیسے لکھنا ہے۔ اسکا تمام تر طریقہ کار کیلئے اپ نیچے بٹن پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہے۔

ادروں کی اسکالرشپس

دنیا بھر میں ایسے پرائیویٹ ادارے ہے جو فری میں اسکالرشپس دیتے ہے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو۔ جس میں ورلڈ بنک، اقوام متحدہ اور اس کے علاؤہ اور بھی ادراے ہے جو اسکالرشپس افر کرتی ہے۔ جس کی لسٹ انشاء اللہ نیچے اس تحریر کے اخر میں ہم دینگے اپ دیکھ سکتے ہے۔

نوٹ: کسی بھی اسکالرشپ پر اپلائی کرنے سے پہلے ضروری ہوتا ہے کہ اپ اس کو سمجھے کہ یہ اسکالرشپ کیا ہے؟ کیوں دیا جاتا ہے؟ اس کے پیچھے کیا مقصد ہے اس ملک یا ادارے کی؟ اور کیا کیا ضروری ڈاکومنٹس چاہیئے اور اس کی اپلائی تاریخ کب سے شروع ہوتی ہے اور کب ختم!

جیسے ہم نے زکر کیا کہ مختلف اسکالرشپس ہوتی ہے۔ تو اس پر اپلائی کا طریقہ کار بھی مختلف ہوتا ہے۔ اس کے حوالے سے ہم اپکو ہر ایک اسکالرشپ پر الگ الگ مفصل تحریر لکھیں گے ۔ دنیا میں جتنے بھی اسکالرشپس ہے ان پر اپلائی کرنے کیلئے کچھ ضروری کاغذات ہوتی ہے جو اپکو اپلائی کے وقت درکار ہوگی۔ یہ ڈاکومنٹس ہر ایک اسکالرشپس کیلئے مختلف ہوتی ہے۔ لیکن سب سے زیادہ جو ڈاکومنٹس آپسے مانگے جاتے ہے اسکالرشپس میں ان کی لسٹ درج زیل ہے۔

  • CV
  • Degrees/Transcript
  • Cover letter
  • Recommendations Letter
  • Research Proposal
  • Motivation letter/Personal Statement
  • Passport
  • IELTS/ TOFEL (Optional)

اور ان ڈاکومنٹس کو تیار کرنے کیلئے اپکو مکمل طریقہ ۔کار بھی بتا دیا گیا ہے۔ تحریر کے اخر میں موجود ہے

چند ضروری ہدایات

کسی بھی اسکالرشپ کو حاصل کرنا مشکل نہیں ہوتا مگر اتنا اسان بھی نہیں کہ اپ بغیر محنت کے حاصل کرسکو!!اسکالرشپ کو حاصل کرنا شکار جیسا ہوتا ہے پہلے اپنے دیکھنا ہوتا ہے کہ کونسے جانور (ملک کی اسکالرشپ کو حاصل کرنا ہے) اس کے بعد اس کو سمجھنا ہے کہ یہ شکار کب اتا ہے کب جاتا ہے؟ کونسے بندوق سے شکار کرنا ہے انکا اور نا کیلئے کونسے ضروری اقدامات کرنے ہے۔۔ ڈاکومنٹس وغیرہ!!

ڈاکومنٹس تیار کرنے کا طریقہ کار

مجھے نہیں پتہ اسکالرشپ کیلئے سی وئی کیسے بنایا جاتا ہے اور اس میں کیا لکھوں؟

سی وئی بنانے کیلئے اپ کو اس لنک پر جانا ہوگا وہاں پر تمام تر تفصیلات اسان الفاظ میں موجود ہے اپنے پڑھنا ہوگا اس کے بعد نیچے اپکو ایک سمپل کا بٹن ملے گا اسے سے سی ائی کو ڈاؤنلوڈ کرنا اور اپنے مرضی کی انفارمیشن اس میں ڈالنا۔

کور لیٹر کیا ہوتا ہے اور میں اپنے لئیے کیسے تیار کرو؟ اپ اس لنک کے زریعے اپنا کور لیٹر تیار کرسکتے ہے۔ لنک پر کلک کریں اور ٹیپملٹ کو ڈاؤنلوڈ کریں۔

ریکمنڈیشن لیٹر کیا ہوتا ہے اور یہ مجھے کہا سے ملے گا؟ ریکمنڈیشن لیٹر ایک لیٹر ہوتا ہے جسمیں اپ کا یونیورسٹی/ یا کالج جس میں اپ پڑھ چکے ہو۔ وہ پروفیسر اسکالرشپ کی کمیونٹی کو اپ ریکمنڈ کرتا ہے۔کیسے لکھنا ہوگا؟ اور اس میں کیا لکھنا ہوگا اس کیلئے اس لنک سے مدد لے سکتے ہے۔

ریسرچ پروفول کیا ہوتا ہے؟

اور میں کیسے لکھوں؟اس سوال کا جواب اور ٹیفس کیلئے اپ اس ویب سائٹ وزٹ کریں

موٹویشن لیٹر یا پرسنل سٹیٹمنٹ کیا ہوتا ہے اور اس میں ضروری ہوتا ہے اور کیا لکھناہوتا ہے اور کیا نہیں ؟ کن باتوں کا خیال کرنا ہے اور کن کا نہیں ۔اس سوال کا جواب تفصیلی ہے۔ جواب کیلئے اپ اس لنک پر کلک کریں۔

IELTS Certificate کیا ہوتا ہے

یہ بین الاقوامی انگلش لینگویج ٹیسٹ ہوتا ہے جو کہ اسکالرشپس کیلئے سب سے اہم ہوتا ہے۔ دنیا بھر کے تمام اسکالرشپس کے کیلئے بہت اہم ہے۔ اس ٹیسٹ کیلئے کتابوں کا سیٹ مارکیٹ میں ملتا ہے مگر وہ مہنگا ہوتا ہے اپ صرف 300 روپے میں انلائن بک شاپ سے ارڈر کرسکتے ہو جوکہ بہت سستا بھی ہے سور بہترین بھی۔ ان کتابوں کی مدد سے اپ 1 مہینے میں یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہو۔ ان کتابوں کو ارڈر کرنے کیلئے اپ اس واٹس اپ نمبر پر اپنا ارڈر دے سکتے ہے۔

نیچے میں اپسے چند اسکالرشپس کی لسٹ شئر کرتا ہو اور اس کو وقتاً اپڈیٹ کرتا رہونگا۔ ان اسکالرشپس کی جو کہ بہت زیادہ عام ہے اور اس کے اوپر سینکڑوں پاکستانی باہر ملک جا چکے ہے۔ اس میں کچھ ابھی اوپن ہے اور کچھ اسکالرشپ انے والے مہینوں میں اوپن ہونگے۔۔۔۔ اپنے ایک گھنٹہ اپنے مستقبل کیلئے نکالنا ہے اور نیچے دیئے گئے ہر ملک کی اسکالرشپ کی اوپر جانا ہے کہ اوپن ہے یا نہیں؟ یا کب اوپن ہوگا؟ کیا ضروری ہے وغیرہ وغیرہ!! اس کے بعد واپس اس پوسٹ پر انا ہے اور ایک بار پھرجانا ہے دوسرے ملک کی اسکالرشپ پر۔۔ بس اپنے دیکھنا ہے اس میں کیا کیا ضروری ہے کن باتوں کا خیال کرنا ہے کب کیا اور کیسے کرنا ہے۔

اسکالرشپس کی لسٹ اپ اس ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں