ترکی کی سب سے مشہور اور بہترین اسکالرشپ کی معلومات

Turkey Burslari Scholarships ترکی کا سب سے بڑا اور بہترین اسکالرشپس پروگرام ہے۔ جس کے تحت ہر سال 5000 انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی اسکالرشپ دی جاتی ہے۔ ترکی چونکہ یورپ اور ایشیاء کے بارڈر سے لگا ہوا ایسا ملک ہے جہاں اپکو مختلف ثقافت، اقوام اور اس کے ساتھ ساتھ اپکو تاریخی مقامات کے اور ایجوکیشن میں بہت ذیادہ کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

نوٹ: اس اسکالرشپ پر اپلائی ہر سال 10 جنوری سے شروع ہوکر 20 فروری تک ہوتا ہے۔اگر اپلائی شروع نہیں ہے تو بہتر ہے اپ اسکالرشپ کے بارے میں جانیے۔ اور اس کیلئے پہلے سے تیاری شروع کریں۔ جیسے درخواستیں جمع شروع ہوجائیں تو پھر اپکو کوئی دشواری کا سامنا نہ ہو

یہ اسکالرشپ تمام اکیڈمک فیلڈز ( MBBS) میں دی جاتی ہے جس میں سائنس، ارٹس، سوشل سائنسز، فزیکل سائنسز ایکڈمک فیلڈز شامل ہے
اس اسکالرشپ کے تحت گورنمنٹ ترکی سٹوڈنٹس کو مختلف قسم کی مراعات فراہم کرتے ہے۔ جس میں اس کے ٹکٹ، رہنے کی جگہ، خوارک ، صحت کاHealth انشورنس وغیرہ شامل ہے۔
ترکی اسکالرشپ نہ صرف سٹوڈنٹس کو ایکڈمک کے حوالے سے بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہے بلکہ ریسرچ، اور غیر نصابی سرگرمیوں میں انکو موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے مختلف ممالک کے سٹوڈنٹس اپکو ترکی کی یونیورسٹیوں میں ملینگے۔

ترکی کے اسکالرشپ تحت ترکی کی تمام نیشنل یونیورسٹیاں شامل ہے جو درخواست گزار اپنے مرضی سے سلیکٹ کرتا ہے۔

کون اپلائی کرسکتے ہے؟

اس اسکالرشپ کیلئے دنیا کے ان ممالک کے سٹوڈنٹس اپلائی کرسکتے ہے جن کی ترکی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہو۔ اس تحریر میں ہم پاکستانی سٹوڈنٹس مدنظر کر گائیڈ لائنز لکھ رہے ہے تاہم یہ گائیڈ لائن تمام مملک کی سٹوڈنٹس کیلئے برابر ہے۔ کیونکہ اسکالرشپس کا طریقہ اور پالیسی تمام مملک کیلئے برابر ہے۔

انڈر گریجویٹ سٹڈی کیلئے!
اگر اپ بیچلر یعنی انڈر گریجویٹ سٹڈی کیلئے اپلائی کرنا چاہتے ہو تو ضروری ہے کہ اپکی 12 سالہ ، انٹرمیڈیٹ 70٪ کے ساتھ مکمل ہو۔
نوٹ: MBBS کیلئے صرف وہ سٹوڈنٹس اپلائی کرسکتے ہے جس کی انٹرمیڈیٹ 90٪ ہو۔

بیچلر ڈگری کیلئے درخواست دینے کیلئے اپ درج زیل شرائط پوری کرنی ہوگی۔

1. اپلائی کی اخری تاریخ تک آپکی عمر 21 سال سے کم ہو.

2۔ اپکی Fsc مکمل ہو اور اس میں اپکی 70٪ مارکس ہو.

3. ۔ اپکے پاس اپنے ملک کی ائی ڈی کارڈ ہو۔ اسکالرشپ پر اپلائی قومی شناختی کارڈ سے بھی ہوتی ہے۔ لیکن بہتر ہے کہ اپ پاسپورٹ استعمال کریں۔ اپلائی کے بعد کسی بھی وقت ترکی ایمبسی آپسے پاسپورٹ مانگ سکتے ہے۔ پاسپورٹ چونکہ اپکی ایک انٹرنیشنل شناخت ہوتی ہے۔ تو جتنا جلدی ہوسکے اسکو بنائیں ۔

4۔ تمام ضروری ڈاکومنٹس اپلائی کے وقت اپکے پاس موجود ہو۔

5 .SOPs کے الفاظ Limit سے زیادہ نہ ہو۔

6۔ اس سے پہلے اپنے ترکی کا کوئی اسکالرشپ حاصل نہ کیا ہو

7۔ اپکے اوپر پاکستان میں کوئی عدالتی کیس نہ ہو ۔

نوٹ: یہ بنیادی انفارمیشن اور گائڈلائن ہے جو میں نے آپسے شئیر کی۔ اپ ڈاکومنٹس اور بیچلر سٹڈی کے حوالے سے مزید معلومات انکی آفیشل ویبسائٹ سے حاصلِ کرسکتے ہے۔ جس کا لنک تحریر کے آخر میں موجود ہے۔

ماسٹر سٹڈی کا طریقہ کار:
ترکی اسکالرشپ پر ماسٹر ڈگری پروگرام کیلئے درخواست دینے کیلئے اپکو درج زیل شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔

1۔ اپکی بیچلر ڈگری مکمل ہو یا اخری مرحلے میں ہو۔

2۔ اپکی ڈگری میں 75٪ ہو۔ اس سے کم مارکس والے سٹوڈنٹس ماسٹر کیلئے اپلائی نہیں کرسکتے۔

3۔ اپکی عمر 30 سال سے کم ہو۔

4۔ اپکے اوپر کورٹ کا کیس نہ ہو

نوٹ: یہ صرف بنیادی شرائط تھی، اسکالرشپ پر اپلائی کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ مطلوبہ ڈاکومنٹس جو اسکالرشپس پر اپلائی کرنے کیلئے ضروری ہے وہ آپ اسکالرشپ کی آفیشل پیج پر دیکھ کر تیار کرسکتے ہے۔

پی ایچ ڈی ڈگری:
ڈاکٹریٹ ڈگری پر اپلائی کرنے کیلئے درج زیل شرائط پورا کرنا ہوتا ہے۔
1۔ آپکی عمر 35 سال سے زیادہ نہ ہو۔ تاہم ریسرچ سٹڈیز کیلئے 45 سال شرط رکھی گئی ہے۔ معلومات آپ انکی پیج پر دیکھ سکتے ہے۔
2۔ اپکے پاس بیچلر، ماسٹر ڈگری لازمی ہونا چاھیے۔
3۔ اگر آپکی کوئی ریسرچ پبلیکیشن ہے تو یہ ایک خوش ائندہ بات ہے کیونکہ پی ایچ ڈی کیلئے عموماً آپکی درخواست اپکی فیلڈ کی پروفیسر کو مارک کرتا ہے تاکہ وہ آپ کو ریسرچ لیب میں لے سکے۔ تو کوشش کریں کہ جتنا ہوسکے آپنا پروفائل بہتر بنائیں۔

اسکالرشپ پر اپلائی کرنے کا طریقہ کار:

اسکالرشپ پر اپلائی کرنا ایک نہایت ہی اسان عمل ہے جو اپ گھر بیٹھ کر خود کرسکتے ہے۔ کسی ایجنٹ وغیرہ کی چکر میں نہ پڑھیں کیونکہ ایجنٹ ناقابل بھروسہ اور غیر قانونی ہے۔ ترکی اسکالرشپ کا کسی بھی ملک میں کوئی ایجنٹ نہیں ہے تو بہتر ہے اپنے درخواست پر ٹائم لگا کر خود تیار کریں اور فراڈ سے بچیے!

1۔اسکالرشپ پر اپلائی کرنے کیلئے سب سے پہلے اپنے اسکالرشپ کی پیج پر یہ دیکھنا ہے کہ آپ جس پروگرام کیلئے اپلائی کررہے ہے کیا اس پروگرام کیلئے جو ضروری ڈاکومنٹس چاھئے وہ اپکے پاس موجود ہے؟ اگر اپکا جواب نہ ہے تو اپ سے جتنا جلدی ہوسکے وہ ڈاکومنٹس تیار کریں۔اگر آپکا جواب ہاں ہے تو ٹھیک ہے۔

نوٹ: کسی بھی ڈاکومنٹس کو بنانے میں اپکو دشواری پیش ہورہی ہو۔ اپ کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہے۔ ہم اپکو مکمل رہنمائی فراہم کرینگے۔

2۔ اسکالرشپ کا اپلائی آنلائن ہے تو کوشش کریں کہ Laptop استعمال کریں تاکہ درخواست جمع کرنے میں اپکو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑھیں۔ آنلائن درخواست جمع کرنے کیلئے اپ درج زیل مراحل دیکھ سکتے ہے۔ تاہم اسکالرشپ پر اپلائی کرنے کا طریقہ ویڈیوز میں بھی ہم نے سیکھایا ہے، اپ اس سے بھی مدد لے سکتے ہے۔

پہلا: اپنے گوگل میں Turkey Burslari Scholarships سرچ کرناہے۔ سب سے پہلا ویب سائٹ اوپن کریں وہاں پر دائیں سائڈ پر اپکو Login اور Signups کا اپشن ملے گا۔ اگر اپکا پہلی بار یہ ویبسائٹ وزٹ کررہے ہے تو اپ Sign Up پر کلک کرکے ضروری انفارمیشن لکھیں اور اکاؤنٹ بنائیں۔

دوسرا: اکاؤنٹ بنانے کے بعد اپ Login کریں۔ وہاں پر اپکو ایک فارم اوپن ہوگا۔ اسکالرشپ پر درخواست دینے سے پہلے اپنے تمام Profile میں اپنی انفارمیشن لکھنے ہے۔ ضروری ہے کہ اپ اس سیکشن کو بہت دھیان سے لکھیں ۔ کیونکہ اسکالرشپ کی درخواست کی جانچ پڑتال اس سیکشن کی انفارمیشن پر انحصار کرتا ہے۔

تیسرا: پروفائل بھرنے کے بعد اپ اسکالرشپ کی درخواست اوپن کریں اور اسکو لکھنے کے بعد اپ SUBMIT کریں۔

نوٹ: اپلائی کا تمام تر طریقہ کار اپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہے تاکہ اپکو دشواری کا سامنا نہ ہو۔ کیونکہ Urdu Scholarships کا مقصد اپکی صحیح رہنمائی بغیر کسی معاوضے کے کرنا ہے۔

سلیکشن کا ٹائم لائن:

اسکالرشپ پر درخواست دینے کا ٹائم لائن ہر سال 10 جنوری سے شروع ہوکر 20 فروری تک ہوتا ہے۔

مارچ میں اپکی درخواست کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی کو ارسال کیا جاتا ہے۔

اپریل سے لیکر اگست تک جانچ مکمل کی جاتی ہے اور اگست کے پہلے ہفتے تمام تر درخواست گزار کو E-Mail کے زریعے اسکالرشپ کی رزلٹ سے خبردار کیا جاتا ہے۔

جو لوگ اسکالرشپ میں سلیکٹ ہوتے ہے انکو E-Mail کے ذریعے ویزے کی انفارمیشن اور انسٹرکشن دی جاتی ہے۔

ستمبر کے دوسرے یا تیسرے ہفتے انکا سفر ترکی کی ایک بہترین یونیورسٹی میں شروع ہوتا ہے۔

مزید انٹرنیشنل اسکالرشپ کی انفارمیشن ہماری ویب سائٹ پر بھی موجود ہے اپ دیکھ سکتے ہے ۔

2 تبصرے “ترکی کی سب سے مشہور اور بہترین اسکالرشپ کی معلومات

  1. میں نے کوئی انگلش یا ترکی لینگویج کا کورس نہیں کیا ہے ۔ اب میں turkey burslari scholarship میں MBBS کے لیے اپلائی کرنا چاہتا ہوں تو کونسے 12 یونیورسٹیوں کو سلیکٹ کروں کیونکہ مجھے معلومات نہیں ہے ۔ ایف ایس سی میں میرے مارکس 98.20 پرسنٹ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں